لیاقت آباد ٹاون میں جشن عید میلاد النبیؐ شایانِ شان طریقے سے منایا گیا
کراچی: لیاقت آباد ٹاون میں جشن عید میلاد النبیؐ شایانِ شان طریقے سے منایا گیا، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے جشنِ ولادت رسول ﷺ کے موقع پر بہترین انتظامات۔لیاقت آباد ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے عاشقانِ رسول ﷺ کے کئی جلوس برآمد ہوئے، چیرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے استقبالیہ کیمپس کا دورہ کیا اور دیگر جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے کیمپس کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پرکو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز،بلدیاتی افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ٹاون کی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکاء کے لئے استقبالیہ کیمپس اور ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق یومِ ولادتِ رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ تمام عالمِ اسلام کی طرح لیاقت آبادٹاون میں بھی شایانِ شان طریقے سے بھرپور مذہبی جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا،
لیاقت آباد ٹاؤن میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پرٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کی جانب سے بہترین انتظام کئے گئے۔لیاقت آبادٹاؤن کے مختلف علاقوں سے نکلنے والے جلوس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ جلوس میں علماء کرام اپنی تقاریر سے اُسوہئ حسنہؐ کے بارے میں شرکائے جلوس کو آگاہ کررہے تھے تو نعت خواں اپنی خوبصورت آواز اور دلنشین انداز میں نعت رسول مقبول ؐ کا نذرانہ سرورِ کونین، رحمت اللعالمین ؐکی خدمت میں پیش کررہے تھے۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے عاشقان رسول ﷺ کے جلوسوں کا استقبالیہ کیمپ پر استقبال کیا اور شرکائے جلوس کی مشروبات سے تواضع کی
اس موقع پر چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن کی انتظامیہ مذہبی ایام کے حوالے سے ہمیشہ پیشگی انتظامات کا لائحہ عمل تیار کرتی ہے اور مذہبی ایام کے دوران اپنی خدمات انجام دے کر دیگر ٹاؤن میں نمایاں مقام حاصل کرتی رہی ہے۔
