گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پر جشنِ میلادالنبی صلعم کے انتظامات متعلق اجلاس
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر جشنِ عید میلادالنبی ﷺ 12 ربیع الاول کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے گڈاپ ٹاؤن آفس میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ جاتی افسران نے بھرپور شرکت کی,
اجلاس میں جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی، برقی قمقموں اور روشنیوں کا انتظام، جراثیم کش اسپرے اور دیگر سہولیات کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا,اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا دن ہم سب کے لیے باعثِ رحمت اور نبی اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی کا دن ہے, ہمیں چاہیے کہ اس مبارک دن کو اتحاد، یکجہتی اور اخوت کے ساتھ منائیں اور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں, گڈاپ ٹاؤن میں جشنِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے,جلوس کے تمام راستوں کو صاف ستھرا اور روشن بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں, ہم سب کو چاہیے کہ اس مبارک دن پر اپنی مساجد، محلوں اور گلیوں کو بھی خوبصورتی سے آراستہ کریں اور آپس میں اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دیں, گڈاپ ٹاؤن کی انتظامیہ جشنِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عوام کے ساتھ مل کر خدمات انجام دے گی تاکہ یہ دن خوشیوں اور عقیدتوں کے ساتھ منایا جا سکے,میونسپل کمشنر احمد یار نے اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا دن پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشی اور عقیدت کا دن ہے, ہمیں چاہیے کہ ہم نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں، گڈاپ ٹاؤن کے تمام شعبے جشنِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر (HRM)ھمایوں عمران خان،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائر یکٹر پارکس محمد افضل لغاری،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر ایڈورٹائز منٹ ھدایت اللہ شیخ،ڈپٹی ڈائر یکٹر(ایچ آر ایم) سرفراز احمد کتھری پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔
