چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے مختلف علاقوں کا دورہ

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے مختلف علاقوں کا دورہ
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ماہِ ربیع الاول کے سلسلے میں جلوس کی گزرگاہوں اور دیگر اہم مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر X.E.N بی اینڈ آر محمد سہیل خان، متعلقہ یوسی چیئرمین، میلاد کمیٹی کے ارکان، جلوس کے رفقاء، بلدیاتی افسران اور عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔
دورے کے دوران گلبرگ نورانی مسجد کے اطراف صفائی ستھرائی، بلاک 13 میں سیوریج اور بیس کورس کے کاموں اور صفہ مسجد کے اطراف سڑک کی لیولنگ کے کاموں جائزہ لیا۔چیئرمین نے ہدایات دیں کہ تمام جلوس کی گزرگاہوں پر خصوصی صفائی اور گڑھوں کو بیس کورس کے ذریعے پر کیا جائے تاکہ عاشقانِ رسول کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا ‘ماہِ ربیع الاول حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا بابرکت مہینہ ہے جسے تمام عاشقانِ رسول جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی انشائاللہ عاشقانِ رسول کو تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ حالیہ بارشوں کے باعث سڑکوں اور سیوریج کا نظام متاثر ضرور ہوا ہے مگر محدود وسائل کے باوجود عوام کو بہتر سہولیات پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش جاری ہے۔”

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں