سعید غنی کے بھائی اورچنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی کا جسمانی ریمانڈ منظور

سعید غنی کے بھائی اورچنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرکاری اہلکار پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اورچنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی ودیگر کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے سرکاری ملازمیں پر تشدد کرنے کے مقدمے میں صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی ٹاؤن چئرمین فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو فیروز آباد پولیس نے ملزمان کو پیش کیا

ملزمان میں فرحان غنی، شکیل چانڈیو اور محمد احمد شامل تھے۔

عدالت نے تفتیشی استفسار کیا کہ کیا نام ہیں ملزمان کے اور الزمات کیا ہیں؟

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے مدعی مقدمہ سمیت دیگر کو مارا پیٹا ہے۔ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ مدعی مقدمہ اہلکارروں کی نگرانی میں کام کررہے تھے۔

پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ ہمیں 14 دن کا ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش کرسکیں۔

عدالت نے ملزمان سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں۔

ملزمان نے کہا کہ ہمارا وکیل نہیں ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے جن وکلا کا وکالت نامہ نہیں وہ پیچھے ہو جائیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ اس کیس میں اے ٹی اے کی دفعہ کیوں لگائی گئی؟

پراسیکیوٹر نے کہا کہ مدعی اور سرکاری ملازمین دیگر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس وجہ سے اے ٹی اے لگائی۔شفاف تفتیش سے صورتحال واضع ہوجائے گی،مدعی نے ملزمان کو این او سی بھی دیکھایا تھا، اس کے باوجود تشدد کیا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملازمین کیا کام کررہے تھے۔

پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ فائبر کی کیبل کا کام کررہے تھے۔

ٹاؤن چئرمین فرحان غنی نے بیان دیا کہ میں نے کوئی تشدد نہیں کیا مجھ پر جھوٹا الزام ہے۔ میں وہاں سے گزر رہا تھا تو میں نے رُک کر پوچھا کہ کیا کام کررہے ہو اور کس کی اجازت سے؟

فرحان غنی نے کہا کہ میں ٹاؤن چئیرمین ہوں، میرا اختیار ہے پوچھنا اور غیر قانونی کام کو روکنا۔ میں نے روڈ کُھدائی کی پرمیشن مانگی لیکن انھوں نے نہیں دی۔

عدالت نے ملزمان کو 28 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ کے ہمراہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں