وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلا دیش کے دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 برس بعد بنگلا دیش کے دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 13 برس کے بعد بنگلا دیش کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے۔

ڈھاکا پہنچنے پر بنگلادیشی سفیر اسد سلم، سیکرٹری خارجہ، بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا، اس موقع پر بنگلادیش کے دیگر سنینئر عہدیدان بھی موجود تھے۔

اسحاق ڈار کا دورہ بنگلا دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے، ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلا دیشی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

اسحاق ڈار کی بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات ہو گی، وہ خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ملیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں