صدر ٹاؤن کے چیئرمین کا ایم سی و دیگر افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ
کراچی: شہر میں حالیہ بارشوں اور عوام کے عام مطالبے کے پیش نظر، صدر ٹاؤن کے چیئرمین جناب منصور احمد شیخ کی ہدایت پر صدر کے تاریخی پرانے شہر کے علاقے کا جامع دورہ کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین صدر ٹاؤن کے ہمراہ میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو،یوسی وائس چیئرمینز وسیم وحید،شیر محمد کاکڑ،عاطف بلو،ٹاؤن کونسلرز، سپریٹینڈنٹ انجینئربی اینڈ آر سلمان رحمن،سپریٹینڈنٹ انجینئرممتاذ علی زرداری،ڈائیریکٹر سنیٹیشن عاصم علی خان،ut افسران اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر افسران بھی موجودتھے۔چیئرمین صدر ٹاون منصور احمد شیخ نے خود آبی گزرگاہوں اور تنگ گلیوں کا معائنہ کیا جو پانی کے بہاو سے متاثر ہوئی تھیں۔
چیئرمین منظور احمد شیخ نے فوری طور پر ڈی واٹرنگ کے آپریشنز کو تیز کرنے کے لیے فوری ہدایات جاری کیں کہ تمام نکاسی کی مشینوں اور پمپوں کا استعمال کرتے ہوئے کیچڑ کا پانی صاف کیا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کے بہاؤ اور عوامی حفظان صحت کو بحال کرنے کے لیے تمام سڑکوں سے بارش سے پیدا ہونے والی مٹی اور گندگی کی صفائی یقینی بنائیں، اور آنے والی سیالابی صورت حال کو روکنے کے لیے بند نالوں کو صاف کرنے پر توجہ دیں۔
چیئرمین شیخ نے کہا کہ شہریوں کی بہبود اولین ترجیح ہے اور یہ آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ تمام علاقے مکمل طور پر صاف اور قابل رسائی نہ ہو جائیں، عوام سے تعاون کی اپیل کی تاکہ صفائی برقرار رہے۔ صدر ٹاؤن میونسپل انتظامیہ عوام کو یقین دلاتی ہے کہ صورتحال کو بروقت حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
