میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ڈسٹرکٹ سینٹرل پہنچ گئے
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ سینٹرل پہنچ گئے۔
واٹر پمپ فلائی اوور اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نالہ اور واٹر پمپ فلائی اوور کے قریب وہ سڑک جو عائشہ منزل کی طرف جاتی ہے، کلیئر ہے۔گلبرگ اور فیڈرل بی ایریا بھی کلیئر ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نالوں کی بروقت صفائی کی وجہ سے صورتحال بہتر ہے۔ عملے کو شاباش دینا چاہتا ہوں جنہوں نے بروقت کام کیا۔جہاں جہاں کمی یا کوتاہی ہوئی ہے، وہاں متعلقہ ٹاؤنز اور محکموں کو کہتا ہوں کہ آئیں اور مل کر شہر کے لیے کام کریں۔
