چئیرمین صدر ٹاون کے ایم سی و دیگر افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دورے
کراچی: چئیرمین صدر ٹاون منصور احمد شیخ کے ٹی ایم سی نور حسن جوکھیو ۔و دیگر افسران کے ہمراہ صدر ٹاون کے مختلف علاقوں کے دورے ۔گذشتہ روز ہونے والی تیز بارش کے بعد صدر ٹاون کی جانب سےکئے جانے والے اقدامات اور نکاسی آب۔ صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا صدر ٹاون مزید متوقع تیز بارشوں کے حوالے سے تیار ہے۔اس سلسلے میں ورکنگ پلان پہلے سے تیار کرکے رکھا ہوا ہے۔ہم مزید بارشوں کی صورت میں عوام کو بھرپور ریلیف دیں گے۔صدر ٹاون میں گذشتہ روز ہونے والی شدید طوفانی بارش کے باعث چئیرمین صدر ٹاون منصور احمد شیخ نے میونسپل کمشنر صدر ٹاون نور حسن جوکھیو کے ہمراہ صدر ٹاون کے مختلف علاقوں شاہراہوں و علاقوں سے پانی کی نکاسی کے ساتھ تمام افسران و عملے اور مشینری کو آن روڈ کروا دیا
برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو شاہراہوں اور اندرونی گلیوں سے یقینی بنایا گیا جبکہ یوسی کے چیئر مینز وائس چیئر مینز اور وارڈز کونسلرز اپنے اپنے علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا نے کے ساتھ عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ صدر ٹاون انتظامیہ نے قبل از وقت برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کنٹی جنسی پلان ترتیب دے دیا تھا جس کی وجہ سےگزشتہ روز ہونے والی طوفانی برسات میں عوام کو بروقت مشکلات سے چھٹکارہ دلا دیا گیا میں مونسپل کمشنر صدر ٹاؤن صدر نور حسن جوکیھو تفصیلی دورے کرکے تمام متعلقہ افسران کے ہمراہ اپنی نگرانی میں برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا تے رہے
اس موقع پر صدر ٹاون کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
انہوں نے کہاکہ مزید متوقع برسات کے پیش نظر صدر ٹاون کے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیاجو 24 گھنٹے فرائض کی ادائیگی کے لیے موجود ہے
