مومن آباد ٹاؤن میں عمارت گرنے کا واقعہ، چیئرمین کی ہدایت پر فوری امدادی کارروائیاں

مومن آباد ٹاؤن میں عمارت گرنے کا واقعہ، چیئرمین کی ہدایت پر فوری امدادی کارروائیاں

کراچی: ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایکشن لیتے ہوئے  امدادی سرگرمیوں کی ہدایت جاری کی، جس پر سید زین علی شاہ کے ہمراہ ٹاؤن انتظامیہ کے افسران اور عملہ بھاری مشینری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

امدادی سرگرمیوں کا آغاز فوری طور پر کیا گیا اور ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی گئی تاکہ ملبے تلے دبے افراد کو بروقت نکالا جا سکےامدادی کارروائیوں میں ٹاؤن عملے کے ساتھ علاقائی رضا کار بھی شریک ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان کے ہمراہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی صلاح الدین یوسف زین اور سید زین علی شاہ کو آرڈینیٹر معراج شاہ بھی موجود تھے، جنہوں نے متاثرہ مقام پر جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

سید زین علی شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دینا ہماری ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

چیئرمین ملک عارف اعوان نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ٹاؤن انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مل کر ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں