چیئرمین کورنگی ٹاﺅن کا ضلع رہنماؤں کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

چیئرمین کورنگی ٹاﺅن کا ضلع رہنماؤں کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ ،ضلع صدر کورنگی جانی میمن ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو، ممبر صوبائ اسمبلی فاروق اعوان اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہو پوٹوکے ہمراہ  بارش کے دوران کورنگی ٹاﺅن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر I.T شجاعت حسین، لیبر کونسلر سلیم اعون اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجودتھے

چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ جہاں جہاں برسات کا پانی جمع ہیں وہاں پر فوری طور پر ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے  پانی کو صاف کیا جائے موقع پر موجود عملے کو فوری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا چیئرمین کورنگی ٹاﺅن نے کہا کہ ٹاون کے مکینوں کو صاف و شفاف ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں چیئرمین کورنگی ٹاون عوام کو صاف ستھرا اور مسائل سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں واضع رہے کہ گذشتہ روز ہونے والی برسات میں چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو  نے اپنی زیر نگرا نی کورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام مکمل کرانے کے ساتھ ساتھ چوکنگ پوائنٹس کوہنگامی بنیادوں پر کلیئر کروایاتھا تاکہ بارش کے دوران کورنگی ٹاون کی مرکزی شاہراہوں پر پانی کوبروقت صاف کیاگیااورٹریفک کی روانی میں بھی کسی قسم کا خلل نہ پڑے اور ٹریفک رواں دواں رہے ،چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کورنگی ٹاﺅن انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھرپور تعاﺅن کر یں تاکہ کورنگی ٹاﺅن ایک مثالی ٹاﺅن بن کر سامنے آسکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں