معروف صحافی، کالم نگار اور سینئر اینکر پرسن محسن ببر کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

معروف صحافی، کالم نگار اور آواز ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن محسن ببر کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

حیدرآباد:سینئر صحافی محسن ببر کے بڑے بھائی منصف علی ببر جو کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، منگل کی علی الصبح حیدرآباد میں انتقال کر گئے۔

مرحوم منصف علی ببر کی عمر 56 برس تھی۔ ان کی میت کو قاسم آباد کے گلستان سجاد قبرستان میں سینکڑوں نم آنکھوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں صحافیوں، ادیبوں، مقامی لوگوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سینئر صحافی محسن ببر سے ان کے بڑے بھائی منصف علی ببر کے انتقال پر قاسم آباد میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، دیگر وزراء اور اہم سیاسی، سماجی شخصیات نے سینئر صحافی و اینکر پرسن محسن ببر سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

دریں اثنا سندھ کے صحافتی و ادبی حلقوں نے بھی سینئر اینکر پرسن محسن ببر کیساتھ ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں