ترقیاتی کاموں کے ساتھ صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے:محمد یوسف

ترقیاتی کاموں کے ساتھ صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے:محمد یوسف

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ پردہ پارک سیکٹر 11-D   اور  4200  روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئرمین،وائس چیئرمین،وارڈ کونسلرز،محکمہ بی اینڈ آر کے افسر فیصل صغیر،یوسی وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ سیکٹر الیون ڈی میں قائم پردہ پارک اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ  4200  روڈ کی تعمیر کا کام بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ الیون ڈی میں پردہ پارک کی تکمیل سے نیو کراچی کے عوام کو صحت مند اور کم خرچ تفریح کی سہولت دستیاب ہوگی۔ جہاں اہلِ علاقہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ خوشگوار لمحات گزار سکیں گے۔ 4200  روڈ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت میسر آئے گی جس سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔

چیئرمین محمد یوسف نے موقع پر کہا کہ  سڑک کے دونوں اطراف پودے لگانے کے احکامات جاری کیے اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ان پودوں کی باقاعدہ نگہداشت کی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ سڑک پر یا اس کے اطراف کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی اور انہیں فی الفور ختم کیا جائے۔محمد یوسف نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے کیلک کے تعاون سے مکمل کیے جا رہے ہیں اور بہت جلد عوام کے لیے افتتاح کر دیا جائے گا۔چیئرمین نے کہا کہ ”ہمارا مقصد نیو کراچی کے عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ یہاں کے شہریوں کا معیارِ زندگی بہتر ہو۔ عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے، اور ہم ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے کوشاں ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں