گڈاپ ٹاؤن کے زیرِ اہتمام معرکہ حق جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ فیسٹیول کا فائنل میچ منعقد

گڈاپ ٹاؤن کے زیرِ اہتمام معرکہ حق جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ فیسٹیول کا فائنل میچ منعقد

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے زیرِ اہتمام معرکہ حق جشن پاکستان کے سلسلے میں فٹبال ٹورنامنٹ فیسٹیول کا فائنل میچ 14 اگست کو شاندار انداز میں منعقد ہوا۔

فائنل مقابلے میں اسمائیل میموریل اور ملیر نیشنل فٹبال ٹیم کے کھلاڑی آمنے سامنے آئے،میچ کے آغاز پر کھلاڑیوں کا مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر راجہ عبدالرزاق بلوچ سے تعارف کروایا گیا۔

کھیل نہایت سنسنی خیز رہا، جہاں اسمائیل میموریل کے محمد وسیم اور نعیم بلوچ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 2-1 سے کامیابی دلائی،تقریب کی میزبانی چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار نے کی۔

اس موقع پروگرام کے آرگنائزر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جلال حنیف اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر طاہر بلوچ نے رکن صوبائی اسمبلی سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر راجہ عبدالرزاق بلوچ، چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار، ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) ہمایون عمران خان ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس ریاض حمید بلوچ اور کونسل ممبر دانش برفت کو سندھ کی ثقافتی پہچان ”اجرک” اور بلوچی ثقافتی پگڑی کے تحائف بھی پیش کیے گئے

مہمانِ خصوصی راجہ عبدالرزاق بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ،ایسے ایونٹس نوجوانوں میں حب الوطنی اور کھیلوں سے وابستگی کو فروغ دیتے ہیں اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں

چیئرمین ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہماری کاوشیں جاری ہیں تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں، معرکہ حق کے سلسلے میں یکم اگست سے 14 اگست تک تمام پروگرام کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں۔

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور انہیں مزید مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں تاکہ گڈاپ ٹاؤن کے نوجوان ملک میں اپنا نام روشن کرئیں، تقریب کے دوران پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اختتامی لمحات میں فاتح ٹیم اسمائیل میموریل کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا گیا جبکہ رنر اپ ٹیم کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں