چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا جشنِ آزادی پر عوام کو ایک اور تحفہ،پارک کی تزئین و آرائش مکمل

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا جشنِ آزادی پر عوام کو ایک اور تحفہ،بلاک 12 گلبرگ پارک کی تزئین و آرائش مکمل

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر بلاک 12 میں واقع گلبرگ پارک کو تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

افتتاح کی تقریب میں اپوزیشن لیڈر K.M.C سیف الدین ایڈوکیٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ربن کاٹ کر پارک کا افتتاح کیا۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج، یو سی چیئرمین فاروق نعمت اللہ، وائس چیئرمین سلال قریشی اور ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف بھی موجود تھے۔پارک میں اوپن ایئر گیمز، بچوں کے لیے فری اسکیٹنگ ایریا، جھولے اور خوبصورت فوارے نصب کیے گئے ہیں۔

افتتاح کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد شریک تھی، جبکہ بچوں کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔مہمانِ خصوصی سیف الدین ایڈوکیٹ نے خطاب میں کہا: ”یہ پارک گلبرگ کی عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ ایک ہی پارک میں اتنی سہولیات قابلِ دید ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ماضی میں جب بلدیاتی نظام موجود تھا، تب یہ پارک، سڑکیں اور روشنی کیوں نہیں تھیں؟ فرق یہ ہے کہ جب قیادت اہل اور ایماندار افراد کے سپرد کی جاتی ہے تو کام نظر آتے ہیں۔ آج بھی جماعت اسلامی کے نو ٹاؤنز میں عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں، اور گلبرگ ٹاؤن اس میں سرفہرست ہے۔”

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج نے کہا کہ جماعت اسلامی کو  جب بھی موقع ملا عوام کی خدمت کابیرہ اٹھایا ہے عوام کو بلدیاتی سہولتیں میسر کرنا ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے چاہے وہ میئر افغانی کا دور ہو یا نعمت اللہ خان صاحب کا یا ابھی کی بلدیاتی قیادت ہو ہم عوام میں سے ہیں اور عوام کی تکالیف کا ازالہ ہمارا نصب العین ہے

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا: ‘ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم ہوں۔ یہ ہم نے کوئی احسان نہیں کیا، بلکہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ ہے جو کاموں کی شکل میں آپ کو واپس کیا جا رہا ہے۔یو سی چیئرمین فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ ”2001 سے 2005 تک جب بلدیاتی ذمہ داریاں ہمارے حصے میں آئیں، ہم نے اس وقت بھی گلبرگ کو گل برگ بنایا تھا، اور ان شاء اللہ اب بھی بنائیں گے۔”تقریب کے اختتام پر شہریوں نے نئے پارک کی تعمیر اور سہولیات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں