نیو کراچی ٹاؤن آفس میں یومِ آزادی پر پرچم کشائی،اور شجر کاری مہم کا آغاز

نیو کراچی ٹاؤن آفس میں یومِ آزادی پر پرچم کشائی،اور شجر کاری مہم کا آغاز

کراچی: میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ یومِ آزادی کے موقع پر نیو کراچی ٹاؤن آفس میں پرچم کشائی کی۔

اس پرمسرت تقریب میں ڈی ایس پی نیو کراچی ندیم خان، ٹاؤن افسران اشفاق حسین، جاوید جمال، ریحان قریشی، عقیل اختر، سید مزمل عباس، اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات شریک ہوئے،پرچم کشائی کے بعد اپنے صدارتی کلمات میں مونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے کہا کہ ”یومِ آزادی محض ایک تاریخ نہیں بلکہ یہ ہماری قربانیوں، جدوجہد اور عزم کی داستان ہے۔

مونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ آزادی کی اصل روح اس وقت زندہ رہتی ہے جب ہم اخوت،رواداری اور انصاف کے اصولوں کو اپناتے ہیں۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان دینا ہے، اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم سب اپنے اپنے شعبے میں دیانت داری اور محنت سے کام کریں۔

وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان اور ہمارا فخر ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اس نعمت کی حفاظت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھیں اور نئی نسل کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کریں۔

کیک کاٹنے کے بعد مونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ، وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر اور ڈی ایس پی نیو کراچی ندیم خان نے شجر کاری مہم کے تحت یادگاری پودے لگائے اور کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحول کی خوبصورتی بلکہ آئندہ نسلوں کی بقا کے لیے ضروری ہے۔تقریب کا اختتام ملک کی سلامتی، ترقی اور مسلح افواج کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں