مومن آباد ٹاؤن چیئرمین کا اسکول کے کیمپس کا شاندار افتتاح

مومن آباد ٹاؤن چیئرمین کا اسکول کے کیمپس کا شاندار افتتاح

کراچی: مومن آباد ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان کا پاک گرامر ہائی اسکول (سر شوکی کیمپس) کا شاندار افتتاح

مومن آباد ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان نے عظمت ایام فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام قائم ہونے والے پاک گرامر ہائی اسکول، سر شوکی کیمپس کا باوقار افتتاح کیا۔

اس موقع پر اسکول انتظامیہ، معززینِ علاقہ، اساتذہ، والدین اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک عارف اعوان نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور ایسے ادارے معاشرے میں مثبت اور دیرپا تبدیلی کا پیش خیمہ بنتے ہیں۔

انہوں نے عظمت ایام فاؤنڈیشن کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کاوش علاقے کے بچوں کو علم کی روشنی فراہم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مومن آباد ٹاؤن انتظامیہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ بچوں کو جدید سہولیات اور بہترین تعلیمی ماحول میسر ائے تقریب کا اختتام پر ٹاون چئیرمین کو شیلڈ پیش کی گئی آخر میں ٹاون چئیرمین نے  اسکول انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ انکا شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں