کورنگی ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا مر حلہ وارسلسلہ جاری
کراچی: کورنگی ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا مر حلہ وارسلسلہ جاری ہے۔ کورنگی ٹاون کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات (لیو انکشمنٹ)کی ادائیگی کے چیک معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ علی راشد، ممبر صوبائ اسمبلی فاروق اعوان ، چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کے ہمراہ تقسیم کئے۔
اس موقع پر لیبر کونسلر سلیم اعوان، پیپلزلیبر بیورو صدر عدنان حبیب، سٹی کونسلر صنوبر اور دیگر بھی موجود تھے۔
چیئرمین کورنگی ٹاون نے کورنگی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین میں بقایاجات کے چیک تقسیم کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الحمد اللہ ہم نے ماضی قریب میں ریٹائرڈ ہونے والے افسران و ملازمین کے واجبات (لیو انکشمنٹ) کی ادائیگی کردی ہے یہ وہ بلدیاتی ملازمین ہیں جنہوں نے اپنی سروس کے دوران عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ریٹائرڈمنٹ کے بعد ملازمین کو مالی لحاظ سے کوئی دقت پیش نہ آئے۔ انشاء اللہ ہمارے دور کے درمیان ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے واجبات بر وقت ادا کئے جارہے ہیں۔
چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کو حق دلوانا ہماری اوّلین ترجیح ہے، ملازمین اپنی زندگی کے کئی سال سرکاری اداروں میں اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں اور ریٹائر ہونے کہ بعد بھی وہ اپنے بقایا جات کے لئے انتظار کرتے ہیں جبکہ ان ملازمین کو ریٹائر ہونے کہ ایک ماہ کے اندر ہی تمام تر بقاجات ادا کردیئے جانا چاہئے تاکہ وہ اپنی زندگی میں ہی ان پیسوں کو سہی جگہ استعمال کرسکیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے نہ صرف عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں بلکہ کورنگی ٹاؤن کے ملازمین کے حقوق بھی دلانے میں اپنا پورا کردار اداکررہے ہیں۔انشاء اللہ ہماری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے ملازمین و افسران کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہیں گے، سابقہ دورِ حکومت میں حاضرسروس ملازمین کے رکے ہوئے واجبات کو بھی ادا کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ ملازمین کو اس مہنگائی میں آسانی میئسر آسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر خدمات مہیاکرنے میں مصروف عمل ہیں کورنگی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین اور فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین کوواجبات کی مد میں اب تک کروڑوں روپے ادا کئے جا چکے ہیں معاون خصوصی سی ایم علی راشداور ممبر صوبائ اسمبلی فاروق اعوان نے چئیر مین محمد نعیم شیخ کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ یہ آپ کا حق ہے جو ٹاون چئیر مین محمد نعیم شیخ پورا کر رہے ہیں