چیئرمین مومن آباد ٹاؤن اور معروف بزنس مین کے درمیان ترقی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

چیئرمین مومن آباد ٹاؤن اور معروف بزنس مین کے درمیان ترقی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

کراچی: ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے صدر وFPCCI کاٹھی کے نائب صدر اکرم راجپوت کی ملاقات، تاجر برادری کو درپیش مسائل، شہری سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو، آئندہ مشترکہ اقدامات پر اتفاق

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آباد کے چیئرمین ملک عارف اعوان سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اکرم راجپوت نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجر برادری کو درپیش بلدیاتی مسائل، شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک عارف اعوان نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ تاجر برادری کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے، اور کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جہاں بھی تاجروں کو مسائل درپیش ہوں گے، فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اکرم راجپوت نے ٹاؤن چیئرمین کے ترقیاتی وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی

مومن آباد ٹاؤن میں  کاروباری علاقوں میں صفائی، روشنی اور سیکیورٹی کی صورتحال مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کا منصوبہ ہے  مارکیٹ کمیٹیوں اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے مابین ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا تاکہ رابطے میں بہتری آئے۔تاجروں کی تجاویز کی روشنی میں مارکیٹوں کی تزئین و آرائش اور پارکنگ مسائل کے حل پر کام کیا جائے گا۔چھوٹے تاجروں کے لیے تربیتی ورکشاپس اور آگاہی سیمینار کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور دونوں فریقین نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں