منگھوپیرٹاؤن:”معرکۂ حق” تقریبات کا سلسلہ جاری،آگاہی مہم اور تقریب کا انعقاد

منگھوپیرٹاؤن کے زیر اہتمام جاری "معرکۂ حق” تقریبات کا سلسلہ جاری،آگاہی مہم اور تقریب کا انعقاد

کراچی: یومِ آزادی 14 اگست کے سلسلے میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگوپیر کے زیر اہتمام جاری "معرکۂ حق” تقریبات کے تحت جام چاکرو، حاجی ابراہیم گوٹھ، یو سی-1 میں ایک بھرپور عوامی آگاہی مہم اور قومی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین  منگو پیر ٹاؤن   حاجی نواز علی بروہی نے بنفسِ نفیس شرکت کی، جب کہ ان کے ہمراہ وائس چیئرمین منگو پیر ٹاؤن   رانا محمد عارف، میونسپل کمشنر اغا  خلیق،  یو سی-2 کے صدر شیرا بروہی اور دیگر علاقائی معززین موجود تھے۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے بچوں میں قومی پرچم، بیجز، بسکٹ اور ٹوفیاں تقسیم کیں اور نہایت شفقت و محبت سے انہیں آزادی کی اہمیت اور قومی وقار سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بچوں نے پُرجوش انداز میں "پاکستان زندہ باد”  کے فلک شگاف نعرے لگا کر ماحول کو جشن میں تبدیل کر دیا۔

چیئرمین منگوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا  کرتے ہوئے کہا:

پاکستان ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، اس کی قدر و منزلت کو سمجھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ ہمیں نئی نسل کو اپنی تاریخ سے روشناس کرانا ہوگا، تاکہ ان میں حب الوطنی، قربانی، تعلیم اور قومی خدمت کا جذبہ پیدا ہو۔

اس موقع پر جام چاکرو کی گلیاں سبز و سفید جھنڈیوں اور قومی رنگوں سے مزین تھیں۔ بچے، نوجوان اور بزرگ قومی لباس میں ملبوس ہو کر تقریب میں شریک ہوئے۔ ہر چہرہ خوشی سے چمک رہا تھا اور ہر دل وطن کی محبت سے لبریز تھا۔

تقریب میں شریک  بزرگ شہریوں نے اس مہم کو حب الوطنی کے فروغ اور نئی نسل کی قومی تربیت کے لیے ایک مثالی قدم قرار دیا۔

یہ سرگرمی "معرکۂ حق” تقریبات کا اہم جزو ہے، جس کا مقصد منگوپیر ٹاؤن میں یومِ آزادی کو شایانِ شان اور قومی شعور سے بھرپور انداز میں منانا ہے۔ اس مہم کے ذریعے شہریوں میں اتحاد، یگانگت کیونکہ  قوم میں یگانگت ہی ترقی کی بنیاد ہے اور  عوام میں  حب الوطنی اور ذمہ داری کا جذبہ بیدار کیا جا رہا ہے، جو ایک روشن اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں