کورنگی ٹاؤن میں یومِ آزادی کے سلسلے میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا
کراچی: کورنگی ٹاؤن میں یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وطن عزیز کی آزادی کی جدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
اس روح پرور محفل کا اہتمام چیئرمین کورنگی ٹاؤن، جناب محمد نعیم شیخ کی جانب سے کیا گیا۔
تقریب میں خصوصی شرکت خان محمد ابڑو (پی ایس ٹو منسٹر، لوکل گورنمنٹ)، دعوتِ اسلامی کی رابطہ شوریٰ کے رکن محبوب عطاری، اور ٹی ایم سی کے افسران نے کی۔
تمام شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
ہم ان عظیم شہداء کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں آزادی جیسی نعمت عطا کی۔ ان کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وطن کی خدمت کا عہد کرنا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں ان کے خوابوں کا پاکستان بنانے کی توفیق دے۔