میونسپل کمشنر مورڑو میر بحر ٹاؤن کی قیادت میں "یوم استحصال کشمیر” ڈے کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

میونسپل کمشنر مورڑو میر بحر کی قیادت میں "یوم استحصال کشمیر” ڈے کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

کراچی: چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر کی ہدایت پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میر بحر ٹاون۔ڈپٹی کمشنر کیماڑی کےافس سے نکالی گئی ۔ (کشمیر) کے مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم اور بربریت کیخلاف  کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے "یوم استحصال کشمیر” ڈے کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا

مظاہرے میں  میونسپل کمشنر الہی بخش سیال۔اسسٹنٹ کمشنر سائٹ ندا سمن کے ہمراہ ٹی ایم سی مورڑو میر بحر ٹاؤن کے افسران وملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر الہی بخش سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا مظاہرہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کیا جا رہا ہے جس سے پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانیوں کے دل کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان پر ہونے والے ظلم و بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، کشمیر کے مسلمانوں پر گزشتہ کئ سال سے ظلم و بربریت کی انتہا کردی گئی ہے اس انسانیت سوز درندگی کا شکارنا صرف وہاں کے نہتے نوجوان بلکہ بزرگ خواتین  بھی ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے عوام پر ہر طرح سے زمین تنگ کردی گئی ہے ضرورت زندگی کی تمام سہولیات سے محروم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان تمام مظالم کیخلاف کل امت مسلمہ سراپا احتجاج ہیں کشمیر کی عوام خود کو اکیلا نا سمجھیں ہم سب کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں