یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مومن آباد ٹاؤن کے زیرِ اہتمام اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مومن آباد ٹاؤن کے زیرِ اہتمام اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد

کراچی: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آباد کے زیرِ اہتمام اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد

ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان اور  سید زین علی شاہ کی قیادت میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے ایک بڑی اور پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کیمپ آفس ٹاؤن مومن آباد سے شروع ہو کر آفاق خان شاہد پارک تک نکالی گئی، جس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تمام معزز کونسل ممبران، افسران، ملازمین، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بھی اس اہم موقع پر موجود تھے اور ریلی کی بھرپور کوریج کی گئی۔

ریلی کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے اور بھارتی ظلم و جبر کے خلاف مذمتی کلمات درج تھے۔ فضا "کشمیر بنے گا پاکستان”، "ہم چاہتے ہیں آزادی” اور "ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے” جیسے نعروں سے گونجتی رہی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان نے کہاآج کا دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کے ذریعے کشمیریوں کے آئینی حقوق سلب کیے۔ ہم اس ظلم کو نہ پہلے تسلیم کرتے تھے، نہ اب کریں گے۔ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی جدوجہد آزادی میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

سید زین علی شاہ نے کہاکہ "یہ ریلی کشمیری عوام کو یہ پیغام دیتی ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ ہر پاکستانی ان کے دکھ، درد اور جدوجہد میں شریک ہے۔ اقوامِ عالم کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوائیں۔”ریلی کے دوران ٹاون انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی اور ٹریفک کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے، جس کے باعث عوام نے پُرامن ماحول میں اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

آخر میں، ملک عارف اعوان اور سید زین علی شاہ نے میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آباد ہر سال "یومِ استحصال کشمیر” قومی جذبے اور سنجیدگی سے مناتی رہے گی تاکہ کشمیر کاز کو زندہ رکھا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں