نیو کراچی ٹاؤن چیئرمین نے ماڈل اسٹریٹ کا افتتاح کردیا
کراچی: نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ ماڈل اسٹریٹ کا افتتاح کیا اور 108 بلاکس تک گلیوں کو پختہ کرنے کا اعلان کیا۔
نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ سیکٹر F-5، بلاک 86 میں ماڈل اسٹریٹ کا افتتاح کیا اور 108 بلاکس تک گلیوں کو پختہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔
چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کو بنیادی سہولیات سے آراستہ ماڈل ٹاؤن بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔