صدر ٹاؤن چیئرمین و ایم سی نے ڈاکٹرفریدالدین سیٹھناپارک کا افتتاح کردیا
کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ صدر ٹاؤن میں جاری ترقی کے سفر میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید جدّت لارہے ہیں جدید سہولیات سے آراستہ پارکس نہ صرف عوامی توجہ کا مرکز بنتے ہیں بلکہ ان سے علاقوں کی خوبصورتی میں بھرپوراضافہ ہوتاہے ہماری ترجیحی ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسل کوایک صحت مندانہ اورپرفضا ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپوراقدامات کریں تاکہ صحت مندافراد وطن عزیزکے بہترمستقبل کی بنیاد رکھ سکیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے صدر ٹاؤن یوسی 12 بوٹ بیسن میں واقع،ڈاکٹرفریدالدین سیٹھناپارک کی تزین وآرائش کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو، وائس چیئرمین یوسی 12 حامد حسین،عاطف بلو،رحمان اآ فریدی ٹاؤن کونسلز، مختلف یوسیز کے وائس چیئرمینز، ڈائیریکٹر پارک عا صم علی خان،سپریٹینڈنٹ انجینئر بی اینڈ آر سلمان رحمن میمن، سپریٹینڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای ممتاز علی ذرداری سینیئر اکاؤنٹ افیسر نعیم یوسفی سمیت (UT) اندر ٹریننگ ا فسران بھی موجود تھے
چیئرمین منصور احمد شیخ کا کہنا تھا کہ صدر ٹاؤن کی ہر یوسیزکی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی تفریح طبع کا خیال رکھنا بھی ہمارے فرائض میں شامل ہے ٹاؤن انتظامیہ نے دستیاب وسائل کو استعمال کرکے پارکوں اور کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و ترقی اور تزین وآرائش کے کئی منصوبوں کی تکمیل سے جہاں عوام کو سیر و تفریح کی مےّسر سہولیات میں مزیداضافہ اور علاقہ عوام میں ایک خوشگوار احساس پیدا ہوہے وہیں تجاوزات کے ناسور کے خاتمے میں بھی بہت مددملی ہے
میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو نے کہا کہ ڈاکٹرفریدالدین سیٹھناپارک علاقے کی خوبصورتی میں حسین اضافہ ہے پارک کے افتتاح کے بعد یہاں کی فیملیز کو ان کے گھر کے نزدیک تفریح و طبع کی بہترین سہولیات میسرآگئیں ہے اب علاقہ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ پارک کی حفاظت اور صفائی ستھرائی کیلئے ٹاؤن انتظامیہ سے تعاون کریں اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین حامد حسین نے بوٹ بیسن میں پارک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر ٹاؤن چیئرمین منصور شیخ اورمیونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو کا شکریہ اداکیا۔