مومن آباد ٹاؤن چیئرمین سے باکسر جمال خان کی ملاقات، کیش انعام دیا گیا

مومن آباد ٹاؤن چیئرمین سے باکسر جمال خان کی ملاقات، کیش انعام دیا گیا

کراچی: ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان سے کراچی چیلنجبگ کپ ٹائٹل 2025 کے ونر باکسر جمال خان نے  داود خان ماہ روز خان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آج ان کے دفتر میں  ملاقات کی۔ یہ ملاقات کھیلوں کے فروغ، مقامی ٹیلنٹ کی سرپرستی اور قومی سطح پر کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے تناظر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ٹاون چیرمین کے ہمراہ کوآرڈینیٹر معراج شاہ فوکل پرسن خضر حیات اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے

ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان نے جمال خان کو حال ہی میں منعقدہ  کراچی چیلنجنگ کپ میں شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ جمال خان جیسے باصلاحیت کھلاڑی قوم کا فخر ہیں، ان کی محنت اور لگن ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نے باکسر جمال خان کو کیش انعام پیش کیا، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ آئندہ بھی مزید جذبے سے شہر کراچی اور  ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔ملاقات میں کھیلوں کے فروغ کے لیے متعدد نکات پر گفتگو کی گئی، جن میں خاص طور پر ٹاؤن سطح پر ایک باکسنگ اکیڈمی کے قیام پر بات ہوئی۔

چیئرمین نے کہا کہ جلد ہی:باکسنگ اکیڈمی کا افتتاح کیا جائے گا۔نوجوانوں کے لیے مفت ٹریننگ کیمپس منعقد کیے جائیں گے۔باکسنگ مقابلوں کو باقاعدہ شکل دی جائے گی باکسر جمال خان نے چیئرمین ملک عارف اعوان کی پذیرائی اور انعام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ چیئرمین صاحب نے نہ صرف میرے کام کو سراہا بلکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے عملی اقدامات بھی تجویز کیے۔ میں ٹاؤن کی سطح پر نوجوانوں کو ٹریننگ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کروں گادونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ معاشرتی اصلاح، نظم و ضبط، اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان اور باکسر جمال خان کی یہ ملاقات نہ صرف قومی کھیلوں کے لیے امید افزا پیغام ہے بلکہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ مقامی سطح پر قیادت اگر سرگرم ہو تو نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے سنہرے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں