ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر کی جانب سے جشن  آزادی کے سلسلے میں "معرکہ حق” واک سے آغاز

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر کی جانب سے جشن  آزادی کے سلسلے میں "معرکہ حق” واک سے آغاز

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر کی جانب سے جشن  آزادی کے سلسلے میں "معرکہ حق” واک سے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کردیا، ٹائون میونسپل کارپوریشن چنیسر کے مرکزی دفتر سے شاہراہِ فیصل تک معرکہ حق و یوم آزادی ریلی میں شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے۔

واک میں چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی ، صدر پاکستان  پیپلزپارٹی ضلع شرقی اقبال ساند، جنرل سیکریٹری ریاض بلوچ ،صدر پی ایس 104 قمر احمد خان ، صدر پی ایس 105 اقبال بالا ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حسام شمسی ،ارتضی بلوچ کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندے پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنان اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ شاہراہِ فیصل کے مقام پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لگائے گئے اور چیئرمین چنیسر ٹائون  و دیگر نے شہریوں میں قومی پرچم کا تحفہ تقسیم کیا۔

اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شرقی اقبال ساند کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں پڑوسی ملک سے ہونے والی جنگ کے نتیجے میں بھارت کی  عبرتناک شکست کے بعد یہ پہلا یوم آزادی آرہا ہے جس کا جشن ہماری قوم ایسے منائے گی کہ آنے والی نسلوں کو تاریخی کامیابی یاد رہے گی.

چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے کہا کہ آج یکم اگست سے شروع ہونے والا جشن آزادی کا سلسلہ پورے مہینے جاری رہے گا پورا کراچی اور خصوصاً ہمارے ٹاؤن کی ہر گلی ہر علاقہ پاکستانی پرچموں سے سجائی جائیں گی اور اسی سلسلے میں 9 اگست کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر میں مشاعرہ منعقد کرنے جارہا ہے جو کراچی میں رہنے والے اہل زوق افراد کا چشن آزادی کا لطف دوبالا کردیگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں