
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے اور بروقت پالیسی اقدامات کے ذریعے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے لئے اصل چیلنج درآمدات پر انحصار میں کمی اورمہنگائی کی شرح کو کم کرنا ہے، حکومت دوست ملکوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر مالیاتی خلا کو دور کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی معیشت کے بارے میں سوجھ بوجھ کافی محدود ہے،انہوں نے آئی ایم ایف کو ختم کرنے سے لیکر ہمیشہ پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی خواہش کی ہے۔
۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے صرف نومئی کے شرانگیزواقعات نے قومی معیشت کو اربوں روپے کانقصان پہنچایا۔
