گورنر سندھ سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان لیبر ڈویژن کے 66 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
گورنر سندھ نے شرکاء کو معرکۂ حق، جشنِ آزادی کی تیاریوں میں بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی
وفد کی قیادت رضوان بابر نے کی، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ملاقات میں مزدوروں کے مسائل، روزگار، فلاحی اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے لیبر ورکرز کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ معرکۂ حق، جشنِ آزادی کی تقریبات کا بھرپور انعقاد تجدیدِ عہدِ وفا کی روشن علامت ہے،گورنر ہاؤس عوام کا گھر ہے، مزدور طبقے کو بااختیار بنانے کے لیے بھی دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔