پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کردیا

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کردیا۔

مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس درخواست دائر کی تھی

کے پی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندھی پر اجلاس ملتوی ہوا۔

اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے پر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف نہیں لیا گیا۔قبل ازیں صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا خیبر پختونخوا اسمبلی کا 2 گھنٹے سے زائد وقت کی تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں کورم کی نشاندہی کر دی گئی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم سواتی  نے کی، اجلاس شروع ہوتے ہی حکومتی رکن شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی تھی

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں