کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی پکنک بس ٹھٹھہ بائی پاس پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس سڑک سے پھسل کر کچے میں جا گری جس کےک نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔