کشمیر میں ایک دن آزادی کی اذان ضرور گونجے گی:مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی۔

اپنے بیان مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سن 1931 سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابل شکست ہے اور ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی۔13 جولائی 1931 جو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں نے جان دے دی، کشمیریوں نے موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، مگر سر نہیں جھکایا۔

مشعال ملک نے کہا کہ یہ قربانیاں چیخ بن کر ابھریں آسمان و زمین کو ہلا دیا، 13 جولائی شہادتوں کا آغاز تھا، جو آج بھی جاری ہے۔ آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے۔ہم خون کا آخری قطرہ بھی کشمیر کے لیے دیں گے اور کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، انشاءاللہ۔اذان کے لیے جان دینے والوں نے تاریخ رقم کی، حق و سچ کی فتح کا دن اب دور نہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں