وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبد الجبار خان اور ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آصف جان صدیقی کی ہدایت پر کارروائی کی گئی
سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان کی نگرانی میں کی۔ ٹیم نے پاک کالونی ، بلدیہ کالونی ، میٹروول اور سائٹ ایریا میں دودھ کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا، ان دکانوں سے دودھ کے نمونے جمع کئے گئے
دودھ کے معیار کو چیک کرنے کے لئے جمع کئے جانے والے نمونے کراچی یونیورسٹی کی لیب میں جمع کروائے گئے
ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر دودھ فروشوں پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان کا مزید کہنا تھا کہ کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔