کربلا کے شہداء کی یاد میں آج ملک بھر میں 10 محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیا ایرانیاں میں نہر ہوگیا
جلوس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں
جلوس کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کا استعمال بھی کیے گئے
بلدیاتی اداروں کی جانب سے صفائی، اسٹریٹ لائٹس، پانی کی فراہمی، میڈیکل کیمپس اورسبیلوں کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔
ملک بھر کی طرح سندھ کے دیگر شہروں میں بھی 10 محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظام کیے گئے ہیں۔