ہم سب حسینی ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں:میونسپل کمشنر مورڑو میربحر ٹاؤن

کراچی: محرم الحرام جیسے مقدس اور بابرکت مہینے کی آمد کے پیشِ نظر میونسپل کمشنر الہی بخش سیال نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے مورڑو میربحر ٹاؤن کی مختلف امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ان تمام گزرگاہوں اور راستوں کا معائنہ کیا جہاں سے نواسۂ رسولؐ، امام حسینؑ کے عزاداروں کے جلوس برآمد ہوں گے انہوں نے شیر شاہ حیدری امام بارگاہ کا منتظمین کے ہمراہ دورہ کیا لائٹس۔صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ کیا اور شاول و ڈمپر کی مدد سے کچرے کے ڈھیر کو اپنی نگرانی میں کروایا تاکہ عزاداری میں کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

امام عالی مقامؑ کے عزاداروں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر روشنی کا مناسب انتظام، نکاسیٔ آب کا فوری بندوبست، کچرا اٹھانے، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کی فراہمی، سیکیورٹی کے جامع انتظامات اور ایمبولینس کی موجودگی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

میونسپل کمشنر مورڑو میربحر ٹاؤن الہی بخش سیال نے کہا کہ ٹاؤن میں ہر مذہبی تہوار، چاہے وہ کسی بھی مسلک یا مکتب فکر سے تعلق رکھتا ہو، پوری عقیدت، اتحاد اور بھائی چارے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب حسینی ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم امام حسینؑ کے ماننے والے ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں سب مسالک کو برابر عزت دی جاتی ہے۔ اتحادِ امت کی ایک روشن مثال ہے۔

انہوں نے عزاداروں سے گزارش کی کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں، اور اپنی تجاویز براہِ راست ٹاؤن آفس یا شکایتی سیل میں درج کروائیں تاکہ کسی بھی مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔”محرم صرف ایک مہینہ نہیں، بلکہ قربانی، صبر، انصاف، اور حق کے لیے کھڑے ہونے کا مہینہ ہے۔ ہم ان دنوں میں عزاداروں کو اعلی سطح کی سہولیات دیں گے، تاکہ وہ سکون و احترام کے ساتھ عزاداری ادا کر سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں