لیاری کے علاقے بغدادی میں زمین بوس ہونے والی 5 منزلہ رہائشی عمارت کا ریسکیو آپریشن تیسری روز مکمل ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آج مزید 6 لاشیں نکالی گئی ہجس کے بعد تعداد 27 ہوگئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 27 لاشیں نکالی گئیں جن میں 3 بچے، 9 خواتین اور 15 مرد شامل ہیں۔
تنگ گلیوں اور راستوں کی بندش کے باعث ہیوی مشینری کو جائے وقوع تک پہنچانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے لیاری کے علاقہ بغدادی میں بلڈنگ گرنے کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر ایک اعلٰی سطحی کمیٹی قائم کردی ہے۔
ترجمان وزیر بلدیات سندھ کے مطابق کمیٹی تین دن کے اندر اندر اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتنے والے افسران کی نشاندہی کرکے رپورٹ وزیر بلدیات کو پیش کریگی۔
ترجمان کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسران کو معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔