وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کی زیر صدارت ٹریڈ لائسنس ڈیپارٹمنٹ سے اہم میٹنگ

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کی زیر صدارت ٹریڈ لائسنس ڈیپارٹمنٹ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین عمران فقیر،یوسی وائس چیئرمین عمران شفیق،ڈائریکٹر ٹریڈ لائسنس عبدالنبی پلیجو،ڈپٹی ڈائریکٹر سعید احمد، ٹریڈ لائسنس ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریڈ لائسنس کے اجرا، تجدید اور محصولات کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی مالی خود مختاری کے لیے ضروری ہے کہ تمام محکمے خصوصاً ٹریڈ لائسنس ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور محنت سے ادا کریں۔ جو دکاندار یا تجارتی مراکز ٹریڈ لائسنس کے بغیر کاروبار کر رہے ہیں، ان کی نشاندہی کر کے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آمدنی کے ذرائع میں اضافہ ہو اور ٹاؤن کی ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔

انھوں نے افسران کو ہدایت دی کہ فیلڈ میں نکل کر مکمل سروے کیا جائے اور ہر کاروباری ادارے کو ٹریڈ لائسنس کے دائرہ کار میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفتر میں بیٹھ کر فائل ورک کے بجائے زمینی حقائق پر توجہ دی جائے، کیونکہ اب وقت آگیا ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کو خود کفالت کی طرف بڑھایا جائے۔

اجلاس میں موجود اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین عمران فقیر اوریوسی وائس چیئرمین عمران شفیق نے بھی مختلف تجاویز پیش کیں اور محکمانہ اصلاحات پر زور دیا۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چیئرمین نے محکمہ ٹریڈ لائسنس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک فالو اپ میٹنگ جلد بلانے کا اعلان بھی کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں