کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مشتاق خان،یونین کمیٹیز کے منتخب نمائندے و علاقہ معززین بھی موجود تھے۔
چیئرمین محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے مسجد وامام بارگاہکاروانِ حیدری سیکٹر الیون ڈی کے اطراف پیور بلاک کی تنصیب کے جاری کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے ہدایت جاری کی کہ پیور بلاکس کی تنصیب میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ شہریوں کو دیرپا سہولت میسر آ سکے۔بعد ازاں، وفد نے سیکٹر الیون جی میں امام بارگاہ سکینہ کے اطراف سڑک کی روڈکارپیٹنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔
چیئرمین محمد یوسف نے موقع پر موجود افسران سے کام کی رفتار اور معیار کے متعلق تفصیلی بریفنگ لی اور ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔علاوہ ازیں سیکٹر فائیو ڈی میں سیوریج لائن کی تنصیب کے منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے متعلقہ محکمے کے افسران کو تاکید کی کہ لائنوں کی تنصیب میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین محمد یوسف نے موقع پر موجود افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت دی کہ کاموں کی معیاری تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
عوامی حلقوں نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دورے اور ترقیاتی سرگرمیاں علاقے کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
چیئرمین محمد یوسف نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظرسیکٹر الیون ایف7000 ہزار روڈ پر قائم برساتی نالوں کی صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ نالوں کی بروقت صفائی اور نکاسی آب کا عمل ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ مون سون کی بارشوں میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
چیئرمین محمد یوسف کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔