ملک میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور  اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کیے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے  24  سے 48 گھنٹوں میں ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے سندھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے کئی شہروں میں سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے، خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطر اور  آزاد کشمیر کے علاقوں میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں