پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے،جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیوی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے پوزیشن ہولڈرز کیڈٹس کو انعامات دیے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123 ویں مڈشپ مین، 31 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ کا معائنہ کیا۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمن نے سورڈ آف آنر کا اعزاز حاصل کیا۔تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمے داریوں کا حلف لیا گیا۔