ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز کی زیر صدارت رینجرز ہیڈکوارٹر کراچی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام سے اہم ملاقات ہوئی۔
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بین المسالک اتحاد پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ڈی جی رینجرز نے محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی اور علماء کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے علما کا اتحاد انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
علماء کرام نے اس موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران قیامِ امن اور اخوت کا پیغام عام کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔