بجٹ 2026-2025 عوام دوست ہوگا،تعلیم اور صحت ترجحات ہیں:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن

بجٹ 2026-2025 عوام دوست ہوگا،تعلیم اور صحت ترجحات ہیں:چیئرمین گل برگ ٹاؤن

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے چیئرمین نصرت اللہ نے کہا ہے کہ نیا بجٹ عوام دوست ہوگا، تعلیم اور صحت ترجیحات میں شامل ہیں۔ہم وہ قرضے بھی اتارے ہیں جو ہم پر واجب بھی نہ تھے

کلک بریکنگ 24 سے انٹرویو میں نئے بجٹ کے بارتے میں بتاتے ہوئے گلبرگ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ انوائرنمنٹ بہت بڑا مسئلہ ہے اس لیئے ہم نے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سکولوں، کالجوں، پارکس اور روڈوں پر 50 ہزار پودے لگائے۔ پارکوں میں جم قائم کیے اور سڑکوں پر روشنی کا انتظام کیا گیا ہے۔

ٹاؤن کے اسکولز کی حالت اب پہلے سے بھتر ہے

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کسی ادارے میں جائیں تو انہیں اچھا ماحول اور رسپیکٹ ملے،ہم نے ٹاؤن کے سات سکولوں کو بہتر کیا ہے اور انہیں مزید بہتر کریں گے، یہ اسکول جب ہمیں ملے تھے تب ان کی حالت ہی کچھ اور تھی اور اب کوئی دیکھے گا تو اسے لگے گا کے یہ اچھا درسگاہ ہے۔

دنیا پرائمری ہیلتھ پر کام کر رہی ہے

ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ اس سال بھی پہلے کی طرح بلدیاتی سہولیات پر بھی توجہ دی جائے گی، دنیا پرائمری ہیلتھ پر کام کرتی ہے، ہم بھی کر رہے ہیں۔

چاہتے ہیں کہ شہریوں کو سہولیات میسر ہوں

ان کا کہنا تھا کہ گلبرگ ٹاؤن میں ایسی ڈسپنسریاں ہیں جنہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ڈسپنسریوں کی حالت بہتر ہو تاکہ لوگوں کو سہولیات میسر ہوں۔ڈسپنسریوں میں صفائی بہتر ہونی چاہیے کیونکہ ماحولیات پر بہت اثر پڑتا ہے۔

کام کرنے کی نیت ہو تو وسائل کا مسئلہ نہیں

گلبرگ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ کام کرنے کی نیت ہو تو وسائل کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ ہمارے پاس جو بھی وسائل ہیں ہم کام کرتے ہیں۔ ہم نے جو بھی کچھ کیا ہے وہ آپ سب کے سامنے ہے۔ ہمیں بھی وہی وسائل ملتے ہیں جو دوسرے ٹی ایم سیز کو ملتے ہوتے ہیں۔

اب عوام کا پیسہ عوام کے لیے خرچ ہوتا ہے

چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ یہ وہ پیسے ہیں جو پہلے ٹاؤنز کو دستیاب ہوتے تھے لیکن اب عوام کا پیسہ عوام کے لیے خرچ ہوتا ہے جو عوام کو بھی نظر آتا ہے۔ OZT بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اگر ضروریات پوری ہو تو کام اور بھی بہتر ہو سکتا ہے۔ واٹر کارپوریشن کو ٹی ایم سیز کے حوالے کرنے سے عوام کے اور بھی مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔

ہم نے وہ قرضے بھی ادا کیے جو ہم پر واجب بھی نہ تھے

گلبرگ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہ وقت پر ملتی ہے، ہم دیگر ادائگیاں بھی ادا کرتے ہیں، ہم نے وہ قرضے بھی ادا کیے جو ہم پر واجب بھی نہ تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں