سندھ حکومت پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی پرانی عادت ہے: شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  ہر سال بجٹ کے موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سندھ حکومت پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی پرانی عادت ہے،   حافظ نعیم نے جس انداز میں "نوراکشتی” کا الزام لگایا ہے، وہ دراصل ان کی اپنی سیاسی بے وزنی کا اظہار ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر کے  بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے سینئر  وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،    تعلیم و صحت کی بہتری نے  کے لئے جتنے  اقدامات پاکستان  پیپلز پارٹی نے کئے اتنے   ملکی تاریخ میں کسی نے نہیں  کئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم، صحت، پانی اور انفراسٹرکچر پر جو ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، وہ کسی نورا کشتی کا نتیجہ نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مسلسل عوامی خدمت کا ثبوت ہیں،  حافظ نعیم کو اگر سندھ کے تعلیمی نظام کی فکر ہوتی تو وہ آواز بلند کرتے کہ 18ویں ترمیم کے باوجود وفاقی حکومت سندھ کے حصے کی رقوم بروقت کیوں نہیں دیتی؟

سینئر وزیر شرجیل  انعام میمن نے کہا کہ سندھ کا تعلیمی بجٹ صرف اعداد نہیں بلکہ زمینی سطح پر اسکولوں کی بحالی، اساتذہ کی بھرتیوں اور دیگر تعلیمی پروگرامز میں نظر آتا ہے، حافظ نعیم کو چاہیے کہ وہ الزامات کی سیاست کے بجائے سندھ کے عوام کے لیے مثبت سوچ رکھیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں