خواتین کو بااختیار بنانا حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:شاہد تھہیم

کراچی: خواتین کو بااختیار بنانے اور دفاتر میں صنفی مساوات کے فروغ کیلئےکراچی کے مقامی ہوٹل میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (EFP) کے زیر اہتمام پانچویں ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ جینڈر ایکوالٹی ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد، صنعتکاروں، کاروباری اداروں، سول سوسائٹی و سرکاری افسران نے بڑّی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا کوئی بھی خواب ادھورا ہے۔ دفاتر میں صنفی مساوات کا فروغ خوش آئند ہے اور معاشی ترقی کا ضامن ہے۔ جو ادارے خواتین کو بہتر مواقع فراہم کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانا حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ گیئر ٹونسٹول کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صنفی مساوات کا فروغ خوش آئند ہے۔ خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں ان کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

تقریب کی اختتام میں صنفی مساوات اور ترقی کے لیے کام کرنے والے اداروں کو ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ جینڈر ایکوالٹی ایوارڈز سے نوازا گیا جس پرشرکاء نے تقریب کو حوصلہ افزا اور بامقصد پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ نجی و سرکاری شعبے مل کر خواتین کے لیے مزید سازگار ماحول تشکیل دے سکتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں