وزیرِ اعظم نے ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیکسٹائل ‘ٹیکسپو’ کا افتتاح کردیا

کراچی(رپورٹ: فرحان تنیو) وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے،  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی پہنچنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پی اےایف بیس فیصل پر استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹآئل ایکسپو کا افتتاح کیا جو تین روز جاری رہے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’ٹیکسپو‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے باوجود پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کر رہی ہے، سرمایہ کار پاکستان میں آ کر خوشی محسوس کرتے ہیں, کاروباری افراد کی انتھک محنت کے باعث ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتر ہو رہا ہے.

انہوں نے کاہ کہ  ٹیکسٹائل سیکٹر ہماری انڈسٹری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی برآمدات کا 60 فیصد ہے، تاجروں کو برآمدات بڑھانے کے لیے جو معاونت درکار ہو گی فراہم کریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ منفرد آئیڈیاز دینے والوں کا خیر مقدم کیا جائے گا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین اور معاون ماحول فراہم کریں گے، آئندہ ہفتے پری بجٹ میٹنگز شروع ہو رہی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں