خیرپور کے رہائشی نوجوان کا محرابپور پولیس کے خلاف احتجاج، تشدد کرکے ٹانگ توڑنے کا الزام

کراچی: سندھ کے ضلع خیرپور کے رہائشی نوجوان نے نوشہروفیروز پولیس کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

عرفان علی راجپر نے اپنے بھائی فرحان اور بہنوئی مجیب الرحمان کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ڈی ایس پی محراب پور ، ایس ایچ او اہلکاروں نے بیگناہ گرفتار کرکے جرم منوانے کیلئے تشدد کیا۔

نوجوان عرفان علی راجپر نے ڈی ایس پی محراب پور اظہر لاہوری اور ایس ایچ او یاسر کھوسو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 4 دن تک ایک نجی جگہ پر رکھا اور بے گناہ تشدد کیا جس میں ایک ٹانگ بھی توڑدی۔

نوجوان عرفان علی راجپر نے اعلیٰ حکام سے تشدد میں ملوث پولیس عملداروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی اپیل بھی کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں