کراچی: عیدالاضحی کے تینوں دن صدر ٹاؤن میں آلائشیں أٹھانے کا آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری رہا۔ٹاؤن انتظامیہ اور سندھ سالڈ ویسٹ کا عملہ محکمہ سینیٹیشن صدر ٹاون کے عملے کے تعاون سے گلی محلوں سڑکوں سے آلائشیں اُٹھاکر ڈمپنگ پوائنٹ پر پہنچانے میں مصروف عمل رہا اور وہاں سے آلائشیں اٹھا کر مرکزی ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کی جاتی رہی.
چئیرمین صدر ٹاون منصور احمد شیخ نے میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو نے ڈائریکٹر سینیٹیشن عاصم علی خان کے ہمراہ عید کے موقع پرقائم مختلف کلیکشن پوائنٹس پر آلائش اٹھانے کےآپریشن کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کوبروقت آلائشوں کو اُٹھاکر ڈمپنگ پوائنٹ منتقل کرنے کے احکامات بھی دیئے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن افسران۔یوسی چئیرمینز وائس چئیرمینز بھی موجودتھے۔چیئرمین صدر منصور احمد شیخ نے ٹی ایم سی نور حسن جوکھیو ۔ڈائریکٹر سینیٹیشن عاصم علی خان کے ہمراہ صدر ٹاؤن میں آلائش آپریشن کا جائزہ لینے کےساتھ ساتھ یوسی دفاتر کے دورے بھی کئے ۔
۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ آلائئشیں اٹھانےکے ساتھ چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ جراثیم کا خاتمہ ہوسکے اور انہوں نے عوام کواحسن طریقے سے خدمات کی انجام دہی پر منتخب بلدیاتی نمائندوں اور صدر ٹاون کے افسران و عملے کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ عوام کو بہتر ماحول کی فراہم کے لئے ہم نے عید الاضحی کے تینوں دن سڑکوں پر رہ کر خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا تے رہے، چیئر مین صدر ٹاون نے صدر کی عوام سے بھی اظہار تشکر کیا جنہوں نے عید الاضحی پر صدر ٹاون سے مکمل تعاون کیا۔
