عیدالاضحی کی نماز کے مقا مات پر بلدیاتی انتظامات مکمل کر لئے گئے:نعیم شیخ

کراچی:چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کورنگی عوام کو عید الاضحی کے موقع پر عید کی نماز کے مقامات پر  بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے کاموں کا جائزہ لیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں عیدالاضحی میں صفائی مہم مستقل بنیادوں پر جاری رکھی گئ اور صفائ ستھرائ اور دیگر بلدیاتی امور عید الاضحی کے موقع پر کورنگی کی تمام عیدگاہوں، مساجد، امام بارگاہوں اور عیدالاضحی کی ہونے والی نماز  کے مقامات پرصفائ ستھرائ چونےاور پانی کے

چھڑکاؤ کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ عیدالاضحی میں نماز کے مقامات پر نمازیو ں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ  نے عید گاہوں کے اطراف اور اندرونی و بیرونی راستوں پر ہونے والی صفائ ستھرائ، روشنی کے انتظامات اور دیگر بلدیاتی سہولیات  کے کا موں کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر غلام فرید، پارلیمانی لیڈر تنویر عباسی، یوسی 2 وائس چئیر مین قاری اسرار، فوکل پرسن عرفان غنی، ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد یونس، ڈائریکٹر پارکس معین جت، ڈائریکٹر سیکوریٹی رحمت اقبال اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے موقع پر چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کورنگی نے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ موقع پر موجود ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد یونس نے صفائی ستھرائ کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ صفائ کے دوران تمام اہم شاہراہوں، گلیوں اور بازاروں کے علاوہ بالخصوص عید گاہوں، مساجد اور عید کی نماز کی جگہوں کے اطراف صفائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔  چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے ہدایت کی کہ بلدیاتی سروسز کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جاۓ اور بلا تفریق عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اور کورنگی ٹاون کی حدود میں تعمیر وترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ گلیوں محلوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں مصروف عمل ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں