چیئرمین مومن آباد ٹاؤن کی زیرصدارت عیدالاضحی کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے اجلاس

کراچی: چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے کہا ہیکہ عیدالاضحی کے موقع پر آلائیشوں کی منتقلی مساجد امام بارگاہوں اور عید گاہ کے اطراف صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور آلائشوں کی بروقت منتقلی اور ٹھکانے لگانے کے عمل میں کوئی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گیعید الضحیٰ کے خصوصی ایام میں عوام کی سہولیات کی فراہمی کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے اس عمل کی نگرانی میں خود اراکین کونسل کے ہمراہ عید کے خصوصی ایام میں جاری رکھوں گا ان خیالات کا اظہار

انہوں نے ٹاون وائس چئیرمین عبداللہ بلوچ اور سید زین علی شاہ کے ہمراہ عید الااضحی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ ٹاون کونسل کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں انکے ہمراہ اراکین ٹاون کونسل کے علاوہ بلدیاتی افسران کو آرڈینیٹر معراج شاہ فوکل پرسن خضر حیات  اور اختر حرمین  بھی موجود تھے

اجلاس میں پیش کی جانے والی قرار دادوں کو کثرت رائے سے منظور کیا گیا

اس موقع پر  سید زین علی شاہ نے گفتگو کرتے کہا کہ عید الضحیٰ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے مومن آباد ٹاون کی تمام یونین کونسلوں میں آلائشوں کو جمع کرنے کیلئے کلیکشن پوائینٹ بنائے جا رہے ہیں جہاں  گلیوں میں سوزوکی اور ٹرالیوں کے زریعہ کلیکشن پوائنٹ پر جمع کیاجائے گا اور وہاں سے ڈپمپنگ پوائینٹ پر ڈمپ کردیا جائیگا اور آلائشوں کواٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے بعد جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤاور خوشبو کا اسپرے بھی کیا جائے گا اور ٹاؤن انتظامیہ کےافسران و عملہ کی جانب  سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو بھرپور معاونت اور سپورٹ کیا جائے گا کیونکہ عوام کو خوشیوں کے تہوار پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے  منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت اور تعاون کے بغیر سالڈ ویسٹ کو صفائی ستھرائی اور آلائیشوں کی منتقلی کے عمل میں ناکامی کا سامنا رہا مگرامسال کوئی بھی لاپرواہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر بلدیاتی افسران  نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ رواں سال عید الااضحی کے انتظامات میں تمام یوسی وائس چیئرمینوں کی مشاورت اور ان کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کی روشنی میں انتظامات کیئے جارہے ہیں بلدیاتی افسران و عملہ عیداضحی کے ایام میں صبح تا رات گئے بلدیاتی نمائندوں سے آن بورڈ رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں