
کراچی(رپورٹ: گھنشام میگھواڑ) کچھ دن پہلے کندھکوٹ سے 7 سالہ بچہ ثمرت کمارکو اغوا کیا گیا۔
بچے کی بندھی دل دہلانے والی وڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ روٹی کھانے کیلئے تڑپ رہا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے اغوا کے واقعے کا نوٹیس لے لیا ۔
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی کشمور کندھکوٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
بچے ثمرت کمار کے والد اجیت کمار کا کہنا ہے کہ تمام خبریں تصدیق کے بعد چلائی جائیں، ہم پہلے ہی پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو ان کے بیٹے کی نہیں بلکہ کسی اور مظلوم کی ہے۔
