کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ (ایم پی اے) اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر راجہ عبدالرزاق بلوچ وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اولڈ تھانہ سے صالح محمد گوٹھ تک سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ یہ منصوبہ کلک پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد گڈاپ ٹاؤن کے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے,ہماری اولین ترجیح گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے، اور ہم تمام اداروں کے ساتھ مل کر شفاف اور دیرپا ترقی کو یقینی بنائیں گے،آج میرے لیے یہ خوشی کا مقام ہے کہ ہم نے اس اہم سڑک کا افتتاح کر دیا ہے، جو مدتوں سے علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، یہ سڑک اب صرف پتھروں اور تارکول کا مجموعہ نہیں، بلکہ ترقی، آسانی اور خوشحالی کی ایک علامت ہے،(ایم پی اے) صدرضلع ملیر راجہ عبدالرزاق بلوچ نے کہاکلک پروجیکٹ کے تحت ملیر بھر میں ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں۔ان میں ہر علاقے کی ضروریات کو ترجیح دی جا رہی ہے، اور ان کاموں میں عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا،یہ سڑک مقامی آبادی کے لیے نہ صرف آسانی پیدا کرے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی،بہت جلد گڈاپ ٹاؤن کی دیگر اسکیموں کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مزید کہا کہ کلک پروجیکٹ،گڈاپ ٹاون کے فوکل پرسن سرفراز احمد کھتری اور محمد شرجیل خان نے ان اسکیموں پر عملدرآمد میں اہم کردار ادا کیا،ان کی انتھک محنت، بروقت رابطہ کاری اور مقامی ضروریات کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا جاتا ہے۔
اس موقع پر یوسی چیئر مین ا نور بلوچ، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، سب انجینئر ارشد بلوچ، فوکل پرسن کلک سرفراز احمد کھتری، محمد شرجیل خان، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی موجود تھے۔
